دہ شمشاہ گلونہ -ہارون مہمند

دہ شمشاہ گلونہ -ہارون مہمند تاسوں مونگیھ تہ دہ خپل کلی تصویران
او دہ مشرانوں تصویران ھم رالے گے شئی
زمونگ پیج شئیر کوی
مننہ
Haroon Mohmand.

ضلع مہمند کا سادہ ماحول۔ہارون مہمند کنویں یا چشمے کا وہ پانی جو اتنا ٹھنڈا اور میٹھا ہوتا ہے کہ ایک گھونٹ پیتے ہی تھکن د...
08/05/2026

ضلع مہمند کا سادہ ماحول۔ہارون مہمند
کنویں یا چشمے کا وہ پانی جو اتنا ٹھنڈا اور میٹھا ہوتا ہے کہ ایک گھونٹ پیتے ہی تھکن دور ہو جاتی ہے۔ گرمی کے موسم میں یہ پانی ہی سب سے بڑی نعمت ہوتا ہے۔ باہر سے تھکے ماندے آنے والے کو بس یہی چاہیے — ایک گلاس ٹھنڈا پانی اور اپنے گھر کی مٹی کی خوشبو۔یہ ضلع مہمند کا وہ سادہ ماحول ہے جہاں بڑی بڑی عمارتوں اور اے سی کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہاں دل کو سکون ملتا ہے۔ یہاں ہر چیز اصلی ہے — نہ کوئی شو آف، نہ کوئی نقلی چمک۔ صرف مٹی، محبت اور محنت کا ملا جلا رنگ۔شام ڈھلتے ہی جب دھوپ ہلکی پڑ جاتی ہے تو یہ دیچکی اور بھی زندہ ہو اٹھتی ہے۔ ماں یا بہن کے ہاتھوں سے نکلنے والی روٹی کی خوشبو، چائے کی کیٹلی کی سیٹی اور بچوں کی ہنستی آوازیں.یہ وہ سکون ہے جو امیر لوگوں کے ڈرائنگ رومز میں نہیں ملتا۔ یہ وہ سکون ہے جو صرف ہمارے ضلع مہمند کے سادہ ماحول والےگھر ماحول میں ملتا ہے۔ہارون مہمند۔

وادی شمشاہ کا سپر سٹورنورعلی جنرل اسٹور۔یہ کوئی عام چھوٹی دکان نہیں، بلکہ وادی شمشاہ کا اصل سپر سٹور ہےمہمند ایجنسی، باز...
02/05/2026

وادی شمشاہ کا سپر سٹور
نورعلی جنرل اسٹور۔
یہ کوئی عام چھوٹی دکان نہیں، بلکہ وادی شمشاہ کا اصل سپر سٹور ہےمہمند ایجنسی، بازئی شمشاہ کے اس چھوٹے سے گاؤں میں جہاں بھی آپ جائیں، بات نورعلی کے اسٹور پر ہی آ کر ختم ہوتی ہے۔ صبح سے شام تک یہاں گاؤں کا ہر آدمی آتا جاتا رہتا ہے۔ چائے کا پیالہ، بسکٹ کا پیکٹ، دال چاول، اسکوٹر کے پیٹرول، گھر کی دوائی — سب کچھ یہاں مل جاتا ہے۔
لیکن اصل سودا اشیاء کا نہیں، ملنے جلنے کا ہوتا ہے۔
جب آپ سودا لینے آتے ہو تو پورا گاؤں مل جاتا ہے۔ گیپ شپ کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، ہنسی مذاق کے علاوہ گاؤں کے حالات۔ ملکی و عالمی سیاست بھی ڈسکس ہوتی ہے۔تیز تیز تیر چلتے ہیں، کسی کی طبیعت کا حال پوچھ لیا جاتا ہے، کسی کے گھر کی (روغ نا ناجوڑہ) کاخبر مل جاتی ہے۔تو کوئی فصل کی فکر۔ یہاں صرف پیسے کا لین دین نہیں ہوتا، رشتوں کا حساب بھی ہوتا ہے۔اس دکان کے مالک نورعلی بھائی ایک تبلیغی بندہ ہے۔خوش اخلاق، سادہ، اور یہ جملہ (پریدائی منڑہ وشوا)۔ اس کا بولنے کا وہ معصوم انداز، مسکراہٹ اور بات کرنے کا طریقہ فوراً دل جیت لیتا ہے۔یہ دکان صرف روزی روٹی کا ذریعہ نہیں، بلکہ ہمارے گاؤں کی کمیونٹی کا دھڑکتا دل ہے۔
لکھوال: ہارون مہمند

یہ ہے میرا گاؤں وادی شمشاہ سرگی کلے یہ میری شناخت ہے، یہ میری پہچان ہے، یہ میری روح کا ٹھکانہ ہے۔ضلع مہمند  شمشاہ کا وہ ...
30/04/2026

یہ ہے میرا گاؤں وادی شمشاہ سرگی کلے یہ میری شناخت ہے، یہ میری پہچان ہے، یہ میری روح کا ٹھکانہ ہے۔ضلع مہمند شمشاہ کا وہ چھوٹا سا جنت نما گاؤں، جہاں ہارون مہمند کی جڑیں ہیں، جہاں میری روح کا ایک ٹکڑا ہمیشہ رہ جاتا ہے۔جب میں یہاں آتا ہوں تو دل کی گہرائیوں سے ایک عجیب سی بےچینی نکل جاتی ہے۔ یہ وہ وادی ہے جہاں ہر پتھر، ہر درخت اور ہر ہوا کا جھونکا محبت اور سکون سے بھرا ہوا ہے۔ نیچے اترتے ہوئے جب ٹھنڈے، شفاف پانی کو ہاتھ لگاتا ہوں تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی اندر سے میری روح کو بہت نرم، بہت گہری اور بےحد پیاری ٹیوننگ کر رہا ہو.آنکھیں نم ہو جاتی ہیں اور سینے میں ایک عجیب سی راحت اور محبت بھر جاتی ہے۔یہاں وقت رک جاتا ہے۔ دنیا کا کوئی شور، کوئی لالچ، کوئی فریب نہیں۔ صرف ایک الگ ہی سکون ہے.صرف ایک پاکیزہ محبت ہے. جو دل کو چھو کر روح تک اتر جاتی ہے۔ کبھی کبھی تو لگتا ہے کہ اللہ نے اپنے ہاتھ سے یہاں ایک چھوٹا سا ٹکڑا جنت کا رکھ دیا ہو۔
جب بھی دل بھاری ہو جائے، جب بھی زندگی تھکا دے، یاد آتی ہے یہ وادی.یاد آتے ہیں یہ منظر. اور یاد آتی ہے وہ بے مثال سکون جو صرف یہیں ملتا ہے۔ یہاں آ کر لگتا ہے جیسے ساری دنیا کی تھکن، ساری پریشانیاں ایک دم اتر گئی ہوں۔ہارون مہمند۔

ضلع مہمند کا کبابی۔۔۔اگر تمہیں وہ کباب چاہیے جو زبان کو جھلسا دے۔دماغ کو گھما دے اور دل کو فتح کر لے تو سیدھا کوڈاخیل  ک...
28/04/2026

ضلع مہمند کا کبابی۔۔۔
اگر تمہیں وہ کباب چاہیے جو زبان کو جھلسا دے۔دماغ کو گھما دے اور دل کو فتح کر لے تو سیدھا کوڈاخیل کا رخ کرو۔ضلع مہمند کے سنگھم میں، مین بازار کے دل میں واقع ہے یہ مشہور کبابی کا ٹھکانہ یہاں کا چپلی کباب کوئی عام کباب نہیں یہ تو آگ تازہ گوشت تازہ تیل اور خاندانی مصالحوں کا جادو ہے۔مرچیں ایسی کہ ذائقہ منہ میں گھنٹوں تک رقص کرتا رہے مصالحہ ایسا کہ ہر لقمہ الگ ہی مزہ دے۔ایک دفعہ کھاؤ تو دوسری دفعہ خود بخود راستہ بن جاتا ہے۔
دکان دیکھنے میں سیدھی سادی ہے، مگر ذائقہ؟ پانچ سٹار ہوٹلوں کو بھی شرمنده کر دے۔زمین پر بیٹھ کر ایلازے بابا کی ٹھنڈی ہوائیں اور دھوئیں کی خوشبو میں۔لکڑی کی آگ پر تازہ تازہ چپلی کباب کھانے کا جو مزہ ہے، وہ الفاظ میں بیان نہیں ہو سکتا۔صفائی بھی لا جواب ہے۔تصویر میں خود ہارون مہمند موجود ہیں، جو اس بات کی زندہ گواہی ہیں کہ کوڈاخیل کباب واقعی الگ لیول کا ہے۔کراچی ہو، پشاور ہو، خوازو، شمشاہ، سوران، مامد گھاٹ یا باہر سے گاؤں جا رہے ہو لازمی رکنا پڑے گا۔ اپنوں کے لیے پرسل ضرور لے کر جائیگا۔کیونکہ یہ کباب گھر پہنچ کر بھی مزہ دیتا ہے۔
ایک بار آؤ، کھاؤ اور پھر خود ہی بتاؤ
اپنا تجربہ ضرور کمنٹ میں شیئر کرنا

حاجی میر اقبال۔سرگی خیل۔حاجی میرباز مرحوم۔اور ساتھ میں کھڑا اپنے وقت کا جوشیلا نوجوان۔ہاتھ میں 30ڈزے بندوق پکڑے کھڑے ہے۔...
24/04/2026

حاجی میر اقبال۔سرگی خیل۔حاجی میرباز مرحوم۔اور ساتھ میں کھڑا اپنے وقت کا جوشیلا نوجوان۔ہاتھ میں 30ڈزے بندوق پکڑے کھڑے ہے۔یہ پختون کا اصل زیور اور غیرت کا نشان..
ضلع مہمند کا وہ پرانا سرپوخ 30ڈزے۔صدیوں سے یہ صرف ہتھیار نہیں، بلکہ ہماری پہچان رہا ہے۔کبھی جرگے میں جاتے یا دعوت میں جاتے تو اس بندوق کو ساتھ لے کر ہی جاتے تھے۔اپنی جان سے بھی زیادہ اس کی حفاظت کرتے تھے،کیونکہ یہ بندوق ہماری غیرت تھی،یہ ہماری بہادری تھی،یہ مہمند کی عزت تھی۔آج بھی جب یہ دیکھتا ہوں تو سینہ فخر سے پھول جاتا ہے۔یہ محض لکڑی اور لوہے کا ٹکڑا نہیں.یہ ہمارے بزرگوں کا خون، ہماری تاریخ اور پختون کی طاقت ہے۔

یہ ہے ضلع مہمند کا وہ سادہ مگر دلکش ماحول، جہاں زندگی کی اصل خوبصورتی محسوس ہوتی ہے۔ یہاں کی فضا میں ایک عجیب سا سکون ہے...
21/04/2026

یہ ہے ضلع مہمند کا وہ سادہ مگر دلکش ماحول، جہاں زندگی کی اصل خوبصورتی محسوس ہوتی ہے۔ یہاں کی فضا میں ایک عجیب سا سکون ہے، جو انسان کے دل و دماغ کو تازگی بخش دیتا ہے۔ شہر کی ہلچل اور شور شرابے سے دور، یہ علاقہ قدرت کی گود میں ایسا آرام دیتا ہے جو شاید دنیا کے کسی اور کونے میں نصیب نہ ہو۔کھیتوں کے کنارے بچھی ہوئی چارپائی، ہلکی ٹھنڈی ہوا کے جھونکے، اور اردگرد پھیلی سبزہ زار زمین انسان کو ایک نئی دنیا میں لے جاتی ہے۔ جب کوئی شخص یہاں سکون سے لیٹ کر آنکھیں بند کرتا ہے، تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ساری تھکن اتر گئی ہو۔ اور جب آنکھ کھلتی ہے، تو دل ہلکا اور ذہن بالکل صاف محسوس ہوتا ہے۔اس سکون کی اصل وجہ یہاں کی خالص فطری خوبصورتی ہے۔ پہاڑوں سے آتی تازہ ہوا، کھیتوں کی مہک، اور قدرتی ماحول انسان کے جسم کے ہر ریشے میں نئی جان ڈال دیتا ہے۔ یہاں کا ہر لمحہ انسان کو قدرت کے قریب لے جاتا ہے اور زندگی کی اصل حقیقت کا احساس دلاتا ہے۔واقعی، مہمند کا یہ سادہ ماحول نہ صرف خوبصورت ہے بلکہ روح کو تسکین دینے والا ایک انمول تحفہ بھی ہے۔ہارون مہمند۔

ضلع مہمند: جہاں آج بھی لکڑیوں سے کھانا پکایا جاتا ہےضلع مہمند کے تحصل بازئی شمشاہ میں آج بھی جدید گیس کے چولہے کی بجائے ...
19/04/2026

ضلع مہمند: جہاں آج بھی لکڑیوں سے کھانا پکایا جاتا ہے
ضلع مہمند کے تحصل بازئی شمشاہ میں آج بھی جدید گیس کے چولہے کی بجائے پرانی لکڑیوں اور جھکڑیوں سے چولہا جلایا جاتا ہے۔ یہ صرف کھانا پکانے کا طریقہ نہیں، بلکہ ایک پرانی روایت، ماں کے ہاتھ کا جادو اور گھر کی محبت کا اظہار ہے۔یہاں تازہ ونڈے کا گوشت کچھ سادہ گاؤں کے مصالحوں نمک، لال مرچ، ہلدی، ادرک لہسن۔کے ساتھ لکڑیوں کی دھیمی آگ پر پکایا جاتا ہے۔ گیس پر تو سب جلدی ہو جاتا ہے، لیکن لکڑیوں کی آگ میں گوشت آہستہ آہستہ پکتا ہے اور اس میں وہ خاص خوشبو اور لذت آ جاتی ہے جو کسی بھی ریسٹورنٹ سے بھی زیادہ دل کش ہوتی ہے۔جب آپ اس گوشت کو گرم روٹی کے ساتھ کھاتے ہیں تو ہر لقمے میں ماں کے ہاتھ کا ذائقہ، چولہے کی دھواں اور پہاڑوں کی ٹھنڈی ہوا کا احساس ہوتا ہے۔ یہ ترکیب واقعی لا جواب ہوتی ہے۔اس گھر میں کھانا پکانا صرف روز کا کام نہیں، بلکہ ایک تہذیب اور اپنی جڑوں سے جڑے رہنے کا انداز ہے۔ دور جدید میں بھی یہ روایت زندہ رکھنا ان کی سادگی اور بزرگوں کی یادوں کی قدر کو ظاہر کرتا ہے۔یہاں ہر روز کا کھانا بچپن کی یادیں تازہ کر دیتا ہے — جب ماں چولہے کے پاس بیٹھتی تھیں اور ہم ان کے پاس بیٹھ کر روٹیوں کا انتظار کرتے تھے۔ضلع مہمند کا یہ گھر صرف مکان نہیں، بلکہ ایک زندہ یاد ہے۔جہاں لکڑیوں کی آگ اب بھی اسی پیار اور جذبے سے جلتی ہے۔لکھوال ہارون مہمند۔

ضلع مہمند کی شان – گھورگورے۔ایک پھل نہیں۔ ایک احساس ہے۔سنگلاس پہاڑوں کی گود میں، جہاں ہوائیں بھی میٹھی ہو جاتی ہیں، وہاں...
15/04/2026

ضلع مہمند کی شان – گھورگورے۔
ایک پھل نہیں۔ ایک احساس ہے۔
سنگلاس پہاڑوں کی گود میں، جہاں ہوائیں بھی میٹھی ہو جاتی ہیں، وہاں پیدا ہوتا ہے گھورگورے ضلع مہمند کا سب سے خاص اور نایاب سوغات۔یہ کوئی مارکیٹ کا عام پھل نہیں۔ ہر ایک چھوٹا سا دانہ ہاتھوں سے ایک ایک کر کے توڑا جاتا ہے۔ محنت اتنی، پیار اتنا کہ بس دل سے دل تک پہنچتا ہے
کھاتے ہی جسم میں نیا خون دوڑتا محسوس ہوتا ہے، تھکان دور ہو جاتی ہے، اور اندر سے ایک تازگی اور طاقت کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔ ذائقہ؟ وہی پرانا، وہی بے مثال کسی دوسرے پھل میں ایسا گہرا، میٹھا اور یاد رہنے والا ذائقہ شاید ہی کسی نے چکھا ہو۔سب سے خوبصورت بات یہ کہ یہ صرف پھل نہیں پیار کا پیغام ہےجو دل کے قریب ہوتا ہے، اس کے لیے لوگ یہ پہاڑوں سے لا کر بھیجتے ہیں۔ کہتے ہیں:تم میرے دل کے پاس ہو، اس لیے یہ نایاب تحفہ تمہارے نام۔آج بھی ضلع مہمند کے لوگوں میں یہ پرانی روایت زندہ ہے – کیونکہ کچھ رشتے واٹس ایپ میسیجز سے نہیں، ایسے خاص تحفوں سے نبھائے جاتے ہیں۔
اب آپ کی باری ہے
کس نے آپ کو پہلی بار یہ تحفہ دیا تھا؟
اپنے پیاروں کو ٹیگ کرو اور بتاؤ – ان کے لیے یہ خاص تحفہ بھیجنا چاہتے ہو؟ ہارون مہمند۔

دہ وطن سار۔
15/01/2024

دہ وطن سار۔

پیج لہ کم نوم ورکم چی(مہمند پکی لازمی وی۔شکریہ
14/01/2024

پیج لہ کم نوم ورکم چی(مہمند پکی لازمی وی۔شکریہ

پہ وطن جمے دے یارانوںڈیر وقت باد پیج اپڈیٹ کومہ
14/01/2024

پہ وطن جمے دے یارانوں

ڈیر وقت باد پیج اپڈیٹ کومہ

Address

Karachi
Karachi
12345

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when دہ شمشاہ گلونہ -ہارون مہمند posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category