Nueplex Cinemas, Rashid Minhas Road

Nueplex Cinemas, Rashid Minhas Road The largest Cinema Complex ever built in Pakistan, Nueplex Cinemas is a revolution in technology and atmosphere. It has 9 big screen
(7886)

کیا ہم واقعی پاکستانی فلموں کو بہتر دیکھنا چاہتے ہیں، یا ہم نے انہیں موقع دینے سے پہلے ہی مسترد کرنا سیکھ لیا ہے؟حال ہی ...
30/05/2026

کیا ہم واقعی پاکستانی فلموں کو بہتر دیکھنا چاہتے ہیں، یا ہم نے انہیں موقع دینے سے پہلے ہی مسترد کرنا سیکھ لیا ہے؟

حال ہی میں فہد مصطفی اور مہوش حیات کی فلم زومبی عید ریلیز ہوئی جس پر زیادہ تر تنقیدی تبصرے پڑھنے کو ملے۔

ٹھیک ہے زومبی عید سے لوگوں کو بہت امیدیں وابستہ تھیں جس پر شاید وہ پوری نا اتری۔ لیکن ایک اچھی کوشش سمجھ کر اسے سراہنا بنتا ہے کہ کم از کم ہم ایک فیملی ڈرامہ سے نکل کر نئے دور کے ٹاپکس پر موویز بنا رہے ہیں۔

بالی وڈ آج بھی پاکستانی منجن بیچ کر پیسہ کما رہا ہے۔ جس کی سب سے بڑی مثال دھریندر اور دھریندر ٹو ہے۔ ان کی عوام کو بھی پتا پے کہ یہ ہمیں الو بنا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود وہ اپنے انڈسٹری کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ہماری طرح نہیں کہ " میں نے زومبی عید کا دو ہزار کا ٹکٹ خریدا، پانچ سو کے پاپ کارن لیے اور فلم دیکھی جو کہ بالکل بیکار تھی، مت دیکھنا، فضول ہے بیکار ہے "۔

بھائی فہد مصطفی یا مہوش حیات نے ترلے تو نہیں ڈالے تھے کہ نا بھائی اگر تو نے فلم نا دیکھی تو ہماری فلم دو ہزار روپوں سے محروم ہو جائے گی۔

اب دوسرے منجن والے لوگ جو ابھی تک پرانی فلم انڈسٹری کا موازنہ موجودہ دور سے کرتے ہیں۔ پرانی فلموں کی اپنی خوبصورتی تھی لیکن وقت کے تقاضے، ٹیکنالوجی، فلم سازی کے طریقے اور موضوعات بدل چکے ہیں۔ اب ہم یا جین زی اپنے کھیت تباہ نہیں ہوتے دیکھنا چاہتے۔ کسان کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتے ۔
اس پر بس نہیں ہوتی ان لوگوں کی تو کراچی اور لاہور بیچ میں لے آتے ہیں۔
بالی وڈ بھی تامل، کناڈا، تیلگو فلم انڈسٹری کو کچھ نہیں سمجھتا تھا آج اپنی ساکھ بچانے کے لیے انھی کا سہارا لے رہا ہے ۔
یہ سب باتیں میں اس لیے کر رہی ہوں کہ اپنی فلم انڈسٹری کو تھوڑا وقت دیں تنقید ضرور کریں لیکن حوصلہ افزائی بھی کریں۔
اپنی رائے ضرور دیں لیکن اپنی سوچ دوسروں پر مسلط نا کریں۔ دنیا بھر میں فلمیں ناقدین موجود ہیں وہ اپنا نقطہ نظر دیتے ہیں اور فیصلہ عوام پر ہی چھوڑتے ہیں ۔

اگر ہم واقعی پاکستانی سنیما کو ترقی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو صرف تنقید کافی نہیں۔ ہمیں اچھی کوششوں کی حوصلہ افزائی بھی کرنی ہوگی۔ خامیاں ہر جگہ ہوتی ہیں، لیکن کسی بھی صنعت کو بہتر ہونے کے لیے وقت اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔
ثناء سلطان




Zombeid | Pakistan One of Best Cinematic Experienceاگر میں آپ سے کہوں کہ آج تک میں نے سنیما پہ جتنی فلمیں دیکھی ہیں زومب...
30/05/2026

Zombeid | Pakistan One of Best Cinematic Experience
اگر میں آپ سے کہوں کہ آج تک میں نے سنیما پہ جتنی فلمیں دیکھی ہیں زومبی ان میں سے ایک سب سے بہترین فلم ہے۔ اور دوستو جب میں یہ بات کہہ رہا ہوں تو میں نے سیکڑوں کی تعداد میں پاکستانی انڈین اور ہالی ووڈ کی فلمیں سنیما پہ دیکھی ہیں۔آپ لوگ میری یادداشتیں پڑھ چکے ہیں میں نے سینما جیا ہے. ایسی ہوا میں بات نہیں کر رہا ہوں فلموں کو ٹی وی پہ دیکھ کے آپ سے تذکرہ کروں۔ میرے خیال میں نبیل قریشی اور فہد مصطفیٰ کامیاب ہو گئے ہیں پاکستان میں ایک شاندار تھرلر فلم بنانے میں۔ تھرلر فلم میں جو کچھ ہونا چاہیے وہ سب کچھ وہاں پہ موجود ہے۔ زومبید کیسی ہے؟
بقر عید کی چاند رات پہ زومبید میں جو کچھ ہوا ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔ ٹریلر ہم سب نے دیکھا ہوا تھا۔ ایک بلڈنگ ہے جس میں کچھ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ زومبیز ہیں چھت پہ پہنچنا ہے۔ ہیلی کاپٹر پہ چھلانگ لگا کے پہنچنا ہے۔ لیکن یہ گراؤنڈ فلور سے لے کے اور چھت تک پہنچنے میں اور ہیلی کاپٹر کے پہ چھلانگ لگانے کے درمیان میں جو کچھ ہوا ہے آپ سانس روک کے دیکھیں گے۔ تھرلر ہے تو تھرلر ہے۔ صرف لکھ نہیں دیا ہے کہ تھرلر ہے بلکہ آپ کو ایک سیکنڈ کا بھی سکون نہیں آئے گا۔ فلم کا پہلا سین اور فلم کا آخری سین اور جو پہلا ٹیز آیا تھا جس میں فہد مصطفیٰ کی آواز میں مونولاگ تھا کہ کووڈ بھی دیکھ لیا، جنگیں بھی دیکھ لیں۔ اب زومبیز بھی دیکھیں۔ تو وہیں پہ فلم ختم ہوئی ہے۔ وہیں سے فلم شروع ہوئی ہے۔ اس کے بعد 10-15 منٹ فلم میں انہوں نے ٹائم لیا ہے۔ فہد مصطفیٰ جو 2022 میں مسٹر پاکستان تھا۔ اس کے بعد ایک ایکسیڈنٹ اور اس کے بعد تین سال بعد واپس آیا ہے۔ ایک جم جوائن کیا ہے۔ جہاں پہ اس کی ملاقات مہوش حیات سے ہوئی ہے۔ مہوش حیات کو انٹرویو کے درمیان میں اس سے محبت ہو گئی ہے۔ جب وہ باہر آیا ہے موٹر سائیکل کو کک ماری ہے تو اس وقت تک مہوش حیات کو محبت ہو چکی تھی۔ ہم نے گانے سے اندازہ لگایا تھا کہ شاید یہ میاں بیوی ہیں لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ تین چار دن کی کہانی ہے۔ ایکدم فہد مصطفیٰ انٹرویو دینے آیا ہے تو باہر نکلتے ہوئے کہا ہے کہ عید میں تین چار دن چھٹی عید میں تین چار دن باقی ہیں اور چاند رات کی یہ کہانی ہے لیکن یہ کوئی اتنی امپورٹنٹ بات نہیں ہے کیونکہ 10-15 منٹ میں ان کو میاں بیوی دکھا دیتے یا جو بھی دکھا دیتے بہرحال اصل کہانی تو یہ ہے کہ کیا ہوا اس فلم میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات سے پہلے میں ایک کریکٹر کا اور نام لینا چاہوں گا ڈوڈی خان جو اس فلم کا ولن زومبیز اسی کی وجہ سے ہیں فہد مصطفیٰ کے ساتھ اس کا 36 کا آنکڑا ہے۔ مہوش حیات پہ اس کی بری نظر ہے اور اور جو کچھ بھی ہے لیکن وہی ولن ہے۔ پہلے وہ انسان ہے اور پھر وہ زومبی ہے اور دونوں طریقے سے آپ کو اس سے نفرت ہوگی۔ فہد مصطفیٰ کے کچھ ماضی کے 'glimpse' ہیں جس میں اس کو مسٹر پاکستان وغیرہ دکھایا ہے۔ فلم کے حساب سے آپ اس کو قبول کر لیں۔ کیونکہ جب تک زومبیز کا سین نہیں آئے گا جب تک آپ اس فلم میں فالٹ بھی نکال سکتے ہیں۔ فہد مصطفیٰ مسٹر پاکستان لگ رہا ہے یا نہیں لگ رہا ہے وغیرہ دیکھتے رہیں گے۔ لیکن جیسے ہی زومبیز بریک آؤٹ ہوگا اس کے بعد یہ فلم آپ کو سانس نہیں لینے دے گی۔اس طرح کی فلم میں ایموشن ہوتے ہیں، ایکشن ہوتا ہے، سسپنس ہوتا ہے، تھرل ہوتا ہے اور وہ سب کچھ ہے اور ساتھ میں کامیڈی بھی ہے۔ اتنے زبردست قسم کے تھرلر میں جبکہ پاگل زومبی لوگوں کو کاٹتے پھر رہے ہیں۔ جس کو کاٹیں گے وہ مر جائے گا یا زومبی بن جائے گا۔ اور ایسے میں بیچ بیچ میں نبیل قریشی نے پنچ لائنیں بھی دی ہیں اور اس کے لیے مانی کو تھینک یو۔ مانی کا جو اس میں رول ہے تھوڑا سا نیگیٹو سا ہے۔ ایک ایسا سیلفش انسان جس کا مقصد صرف اپنی جان بچانا ہے۔ دوسری طرف ہمارا ہیرو ہے جس کے پاس ایک ایسا آدمی ہے جس کی ٹانگ میں پولیس کی گولی لگ گئی ہے غلطی سے اور ہماری ہیروئن ہے جس کے پاس ایک 75 سال کی بوڑھی خاتون ہے۔ اور ہمارے ہیرو اور ہیروئن نہ صرف اپنے آپ کو بچانا ہے اور لوگوں کو بچانا ہے بلکہ ان سب کو بھی بچانا ہے۔ اور کچھ سچویشنز اتنی خوبصورت ہیں۔ اور ایک سچویشن فضا جو ایک عورت ہے جو ماں بنی ہے اور اس کے بیٹے کا سین میں اسپائلر تو نہیں ہے یہ کہانی کا لیکن اس سین کو دیکھنے کے بعد جو ماں کی خوبصورتی دکھائی ہے ایک ماں ایسی ہی ہو سکتی ہے جہاں ایموشنل کرنا ہے اتنا شدید طریقے سے ایموشنل کیا ہے کہ آپ کو فیل ہوگا پین فیل ہوگا لوگوں کے پیارے ان کی آنکھ کے سامنے مر رہے ہوں گے لوگ اپنے پیاروں کو چھوڑ کے جا رہے ہوں گے آپ سوچ سکتے ہیں جب ایک بلڈنگ میں پھنسے ہوئے لوگ اور ان کو پتہ چلے کہ وہ لوگ جو ان کو بچانے آئے تھے وہ اس بلڈنگ کو بم دھماکے سے اڑانے کا پلان بنا رہے ہیں۔ کولیٹرل ڈیمیج کیونکہ اگر تھوڑے بہت لوگ مر بھی گئے تو بھی ان زومبیز کو اس بلڈنگ میں اڑانا بہت ضروری ہے۔ بابر علی چیف کے رول میں شاندار فہد مصطفیٰ کیا ایکٹنگ کی ہے۔ فہد مصطفیٰ اس فلم میں لوزر نہیں ہے۔ ہاں جیتا تھا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ دوبارہ آیا ہے اور ایک دفعہ پھر اس کے سامنے ایک مقابلہ ہے۔ ساتھ میں میں بھی شاید یہ دونوں دو یہ دونوں دو مختلف جگہ پہ ہیں۔ ان دونوں کی آپس میں کیمسٹری بہت کم ہے۔ گانا ایک گانا شروع میں ڈال دیا تھا۔ میں نے آپ لوگوں کو ریویو میں کہا تھا کہ اس طرح کی فلمیں گانے کی جگہ نہیں ہوتی لیکن ایک جگہ نکال لی نبیل قریشی صاحب نے۔ مصطفیٰ پہ شک ہوتا ہے کہ شاید اس کو زومبیز نے کاٹا ہے۔ 5 منٹ کے لیے اس کو کوارنٹائن کرتے ہیں۔ اس 5 منٹ میں ایک گانا اور ڈال دیا ہے۔ زارا اور ولی میں بھی مہوش زارا بنی ہے جو زومبا ٹرینر ہے۔ اور فہد مصطفیٰ تو ہے ہی سابقہ مسٹر پاکستان اور اس کے بعد وہ بھی اس جم میں آیا ہے۔ اسٹیروئیڈز کی کہانی ہے۔ پاکستان میں جس طرح سے اسمگلنگ کی چیزیں آتی ہیں اور یہ چیزیں یہ جو دوائیں آتی ہیں یہ کس طرح سے unchecked آتی ہیں۔ غیر محسوس طریقے سے یہ بھی دکھایا گیا ہے۔ پنچ لائنیں نکالی ہیں۔ کامیڈی کی سچویشن نکالی ہے۔ آپ کو ایموشنل کیا ہے۔ اور سب سے اہم بات آپ کو پتہ ہے یہ نکل جائیں گے۔ لیکن اس کے باوجود آپ کو خوف ہو رہا ہے۔ اب ہوا کیونکہ ایک کسی کا ایک دانت بھی لگ گیا تو ظاہر ہے وہ زومبی بھی بن جائے گا اور ڈائریکٹر نے اس فلم کو ایک رات میں ختم کیا ہے۔ جو شروع کے 10-15 منٹ کی کہانی اس کے بعد جو یہ فلم شروع ہوئی ہے تو فلم ختم ہو گئی ہے۔ اینڈ تک پہنچتے پہنچتے کلائمیکس میں سمجھتا ہوں میں نے آج تک پاکستانی فلم کا اتنا شاندار کلائمیکس نہیں دیکھا۔ آپ دل پکڑ کے بیٹھے ہوں گے۔ آپ کو پتہ ہے سب کو پتہ ہے کہ اینڈ میں سروائیول موویز میں ہیرو ہیروئن بچ جاتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود آپ کو دل دھڑک رہا ہوگا۔ اتنا خوبصورت کلائمیکس میں نبیل قریشی کو فہد مصطفیٰ کو مہوش حیات کو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ کمال کر دیا ہے۔ پاکستان میں ایسا سنیما بنانا اس بجٹ میں اس ریسورسز کے ساتھ اتنی شاندار فلم کہ لوگ دو گھنٹے سانس لینا بھول جائیں۔ اگر پاکستانی فلم بنانے والے پاکستان کے لوگوں کے لیے فلم بنانا شروع کر دیں بجائے انٹرنیشنل ایکسبیشنز کے تو پھر جو چیز جو رزلٹ ہمارے سامنے آتا ہے وہ ان دو مہینوں میں تین فلموں کی صورت میں ہمارے سامنے آ چکا ہے۔ آگ لگی بستی میں بُلّا اور اب زومبیز اور زومبیز کی تو کیا بات کریں۔ یہ ایسی فلم بن گئی ہے جو شاید 10 سالوں میں، 12 سالوں میں، 15 سالوں میں بنتی ہے۔ میں بار بار ایک بار ریپیٹ کر رہا تھا کہ کیا زومبی جونرا پاکستان میں چلے گی؟ زومبی جونرا پاکستان میں چلے گی یا نہیں چلے گی مجھے نہیں پتہ۔ زومبید چلے گی۔ اتنی شاندار فلمیں یہ زومبی جنرا کو پسند کرنے والے اور زومبی جنرا کو نہ پسند کرنے والے کیونکہ میں ذاتی طور پہ ایسی کوئی فلم نہیں دیکھتا جس میں کوئی بھی سپر نیچرل ہو۔ چاہے ہارر ہو، چاہے 'sci fi' ہو، چاہے زومبیز ہو۔ میں تو وہ فلمیں بھی نہیں دیکھتا جس میں ہیرو اندھا اندھا وغیرہ ہو۔ میں سیدھے سادھے انسانوں کی فلمیں دیکھتا ہوں۔ لیکن اور میں یہ فلم دیکھنے گیا تھا۔ صرف اس وجہ سے کہ میں اس کا ریویو کروں گا۔ لیکن جب میں باہر آیا تو میرے منہ سے صرف ایک لفظ میں اس فلم کے لیے صرف ایک لفظ کہہ سکتا ہوں۔ پرفیکٹ سنیما پاکستان میں کم سے کم اس صدی میں اس سے بیسٹ مووی نہیں آئی۔ میں بار بار ریپیٹ کر رہا ہوں کہ اس سے بیسٹ مووی نہیں آئی۔ فلمیں اچھی ہوتی ہیں، فلمیں بری ہوتی ہیں، فلمیں شاندار ہوتی ہیں۔ لیکن جس طرح سے انہوں نے سیٹ پہ چپکایا ہے، آپ کو سانس نہیں لینے دی ہے۔ یہ والا سنیما جب سے ریوائیول آف سنیما آیا تھا، جب سے نہیں دیکھا۔ اتنی شاندار فلم بنانے پہ پوری ٹیم کو مبارک ہو اور یہ فلم لے جائے گی۔ حالانکہ سائیکو ابھی دیکھنی ہے کیونکہ ٹکٹ کی تھوڑی پرابلم ہوئی تھی۔ مجھے سائیکو کا ٹکٹ نہیں ملا۔ زومبی کا مل گیا تھا تو اس لیے میں نے زومبی پہلے دیکھ لی۔ سائیکو کل دیکھنے جاؤں گا۔ اب پتہ چلا سائیکو دیکھ کے میں سائیکو کی تعریف کرنے لگوں کیونکہ ابھی تک میں نے سائیکو نہیں دیکھی ہے۔ اس لیے ابھی میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ زومبی پاکستان کی ون آف دی بیسٹ مووی ہے۔ فہد مصطفیٰ ایک سپر اسٹار ہے۔ اس وجہ سے نہیں کہ اس نے زومبی میں کام کیا ہے۔ بلکہ اس وجہ سے کہ فہد مصطفیٰ اور نبیل قریشی نے اس بہادری کا مظاہرہ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں ایک تجربہ کیا ہے۔ اور وہ تجربہ زومبید کے نام سے آپ کے سامنے ہے۔ اگر آپ نے آج تک سنیما پہ فلم نہیں دیکھی ہے تو پہلی بار زومبید فلم سنیما پہ دیکھیں آپ کو پتہ چلے گا سنیما کس کا نام ہے اور اگر آپ فلم سنیما پہ دیکھتے ہیں تو اس کو مس نہیں کرنا یہ سنیما پہ دیکھنے کی چیز ہے. شکریہ۔

26/05/2026
پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 6 میں سلیمان سینٹر کے سامنے یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا، جس کے بعد خاتون نے رابطہ نہیں کیا ال...
15/05/2026

پولیس کے مطابق کورنگی نمبر 6 میں سلیمان سینٹر کے سامنے یہ واقعہ گزشتہ ماہ پیش آیا، جس کے بعد خاتون نے رابطہ نہیں کیا البتہ پولیس نے از خود مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ ایس ایس پی کورنگی فدا جانوری کا ملزم کی ہر صورت میں گرفتاری کی ہدایت

Mera Lyari (Pakistani) - Advance Booking Open at Nueplex Cinemas - Releasing TOMORROW FRIDAY 8th May 2026 - Get Tickets ...
07/05/2026

Mera Lyari (Pakistani) - Advance Booking Open at Nueplex Cinemas - Releasing TOMORROW FRIDAY 8th May 2026 - Get Tickets Now!

The Pakistan Super League final is set 🔐🏆Peshawar Zalmi will battle Hyderabad Kingsmen for the title ⚔️
02/05/2026

The Pakistan Super League final is set 🔐🏆

Peshawar Zalmi will battle Hyderabad Kingsmen for the title ⚔️



ZOMBEID - This Eid-ul-Azha at Nueplex Cinemas
02/05/2026

ZOMBEID - This Eid-ul-Azha at Nueplex Cinemas

Address

Outlet #7, Nueplex 2 , Rashid Minhas Road
Karachi
76260

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nueplex Cinemas, Rashid Minhas Road posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category